توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کولاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کو براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ انہیں کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکورٹی زون میں لاک اپ میں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئیے: توشہ خانہ کیس فیصلہ، چیئر مین پی ٹی آئی 3 سال قید اور جرمانہ عائد
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔