اہم ترین

بھارتی حکومت کا قابل تحسین اقدام، بجلی کے بل معاف

بھارت کی ریاستی حکومت نے دنیا بھر میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے مدھیہ پردیش میں عوام کے لیے بجلی کے تمام بل معاف کردیے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے بجلی کے بل معاف کرنے کا مقصد انتخابات سے قبل عوام کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

 ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے کابینہ کی منظوری سے 31 اگست 2023 تک کے بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کرنے اور ستمبر میں بجلی کے بل صفر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کو گیس سلنڈرز بھی ساڑھے چار سو روپے میں فراہم کیے جائیں گے جب کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بھی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی جارہی ہے۔

پاکستان