ایشیاء کپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرنے پر اڑ گئے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے جے شاہ نے میچز کو کہنا ہے کہ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پھر انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔
دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کے لیے لاجسٹک انتظامات شروع کر دیے گئے تھے۔