لیبیا میں طوفانی بارشوں کی نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ امدادی کارروائی کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے حالیہ سیلاب اور طوفان سے لیبیا کا مشرقی شہر ڈیرنا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے نظام ندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ۔
لیبیا کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق تاحال ہزاروں افرادتاحال لاپتہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرنا شہر میں پانی کی سطح دس فٹ تک بلند ہوگئی ہے جب کہ دو ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے مزید تباہی ہوئی۔