اہم ترین

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر نسیم شاہ دلگرفتہ، حسن علی کا جنریٹر چل گیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں انجری کا شکار نسیم شاہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دلگرفتہ ہوگئے جب کہ ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حسن علی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں۔۔

جمعے کے روز چیف سلیکٹر انضام الحق نے ورلد کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں زخمی نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ۔۔

اپنی تیز رفتار بولنگ سے حریف بیٹرز کو خوفزدہ کرنے والے نسیم شاہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں۔ ان کے معالج ناصرف میگا ایونٹ بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت کو مشکوک قرار دے رہے ہیں۔

ٹیم کے اعلان کے بعد نسیم شاہ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔۔  انہوں نے لکھا کہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں جو ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرے گی، اس صورت حال پر مایوس ضررو ہوں لیکن اس کے ساتھ اس بات پر یقین بھی رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ 

دوسری طرف حسن علی کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں۔  اس کا اظہار بھی انہوں نے ایکس پر ہی کیا۔۔

 حسن علی نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ جنریٹر واپس آگیا ۔۔ اس کے ساتھ ہی حسن علی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے بابر اعظم سے دوستی کی وجہ قرار دیا۔۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زمان خان کی جگہ حسن علی کو شامل کرنا میرٹ اور صلاحیتوں کا قتل ہے۔۔

پاکستان