اہم ترین

ڈھائی گھنٹے میں 11 کلو وزن کم کرنے کا عالمی ریکارڈ روسی بوڑھے کے نام

روس کی ریاست داغستان سے تعلق رکھنے والے ایک 69 سالہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف ڈھائی گھنٹے دوڑ کر مبینہ طور پر 11 کلو گرام وزن کم کرکے ساب سے کم وقت میں سب سے زیادہ وزن گھٹانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق بہانا آئیگبوو 2019 میں بھی پانچ گھنٹے مسلسل دوڑ کر اپنا وزن 9.3 کلو کم کرکے روسی بک آف ریکارڈز میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں تاہم اب انہوں نے ڈھائی گھنٹے میں 11.1 کلو وزن کم کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔۔

بہانا آئیگبوو کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ریکارڈز میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ ریکارڈز کو تسلیم نہیں کرتا جو لوگوں کو خطرناک تجربات کرنے کی ترغیب دیں۔

داغستانی بزرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 برسوں کے دوران روسی اور امریکیوں سمیت کم از کم 25 لوگوں نے ان کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا۔۔ یہاں تک کہ فوجی بھی اس کے لیے میدان میں اترے لیکن آڈھے سے زیادہ تو اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔۔
بہانا آئیگبوو جوڈو، سامبو، گریکو رومن اور فری اسٹائل ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی جوانی میں مقابلوں سے قبل 17 کلو تک وزن کم کر سکتے تھے لیکن عمر بڑھنے کےساتھ ساتھ اس کے لئے بھی یہ کام مشکل ہوتا جارہا ہے۔۔

ماہر غذائیت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیشہ ور کھلاڑی مقابلے سے ایک یا دو ہفتے پہلے ایک خاص طریقے سے جسم سے پانی سمیت مائع مواد ختم کرنے کے لئے اس طرح کی کوششیں کرتے ہیں لیکن عام آدمی ایسا کرکے موت کو گلے بھی لگا سکتے ہیں۔۔

پاکستان