اہم ترین

شاہ رخ خان کو بیٹے ابرام نے فلم جوان دیکھنے کے بعد کیا کہا؟

رواں برس شاہ رخ خان کے لیے بہت اچھا ثابت رہا ۔ پٹھان کے بعد ان کی دوسری فلم جوان بھی ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جس پر شاہ رخ خان پھولے نہیں سمارہے۔۔

گزشتہ برس سے شاہ رخ خان اپنی فلموں کی تشہیری مہم سماجی رابطے کی ویب سائی سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے ہی چلا رہے ہیں۔۔

جمعے کے روز بھی بالی ووڈ کے کنگ خان نے “آسک می اینی تھنگ” سیشن کیا ۔ جس میں زیادہ تر سوالات جوان کے بارے میں پوچھے گئے تھے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ابرام کو فلم میں کیا پسند آیا؟ مداح نے لکھا، ’’ابرام نے جوان دیکھ کر کیا کہا؟

شاہ رخ خان نے جواب دیا، “باپ باپ ہوتا ہے..!! اسے (ابرام کو ) بڑے آدمی کے ساتھ لڑائی بہت اچھی پسند تھی…. اسے فلم کا کلائمکس بھی پسند آیا۔”

گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کے بچوں سہانا اور آریان نے انہیں ابرام کے لیے ایک ہٹ فلم کرنے کی ترغیب دی۔

شاہ رخ خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ” میں نے کئی سال کام نہیں کیا، عام طور پر میں چیزوں کو مثبت انداز میں سوچتا ہوں، میں نروس تھا، تین سال بعد سیٹ پر واپس آنا مختلف تھا۔ میرے بڑے بیٹے آریان نے مجھے بتایا کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو آپ کی فلمیں بڑی ہٹ تھیں، ہمیں معلوم ہے کہ مقبولیت کیا چیز ہوتی ہے۔ میری بیٹی نے کہا، ابرام یہ تو جانتا ہے کہ آپ ایک فلمی ستارے ہیں لیکن اس نے اسے کبھی محسوس نہیں کیا، اس لیے اگلی پانچ فلموں میں آپ بہت محنت کریں۔ اسے وہ اھساس دلائیں جو ہمیں ہوتا تھا۔”

پاکستان