دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی خلائی ٹرانسپورٹیشن کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 22 مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے ہین۔۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپیس ایکس (SpaceX) خلا میں اپنے مصنوعی سیاروں کی تعداد مسلسل بڑھا رہا ہے۔۔ کمپنی نے فلوریڈا کے کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن (Canaveral Space Force Station) سے مزید 22 اسٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں بھیجا۔
4800 آپریشنل سیٹلائٹس پر مشتمل اسپیس ایکس (SpaceX) کے میگا کنسٹریشنز کرہ ارض کے کچھ انتہائی دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ اسپیس ایکس (SpaceX) کو ایسے 12,000 سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری حاصل ہے۔
اسپیس ایکس (SpaceX) کے راکٹ غغیر ملکی خلا نوردوں کو خلا میں قائم بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن بھی لے جاتے ہیں۔۔ رواں برس 22 مئی کو بھی اسپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن سعودی خاتون و مرد خلاء باز سمیت 4 خلاء بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہوا تھا۔۔