اہم ترین

شاہ رخ خان اور پربھاس کی خاطر سدھارتھ ملہوترا کی فلم ریلیز موخر

بھارتی فلم نگری میں بڑے ستاروں کی فلموں کی بڑے پردے پر لڑائی عام سی بات ہے لیکن اس کا نقصان عام طور پر دوسرے فنکاروں کو اٹھانا پڑتا ہے۔۔ ایسا ہی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ہوا ہے جن کی فلم “یودھا” کی ریلیز ڈنکی اور سالار کے ٹکراؤ کی وجہ سے موخر کردی گئی ہے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی اور باہو بلی اسٹارر پربھاس کی سالار 22 دسمبر کو ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے کرن جوہر نے اپنی فلم “یودھا” کی ریلیز موخر کردی ہے۔

یودھاکو 15 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر سمجھ گئے ہیں ڈنکی اور سالار کی موجودگی میں سینما گھروں میں ان کی فلم کو دیکھنے والے لوگ میسر نہیں آئیں گے۔۔ اور یہ ڈنکی اور سالار کے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی پسند نہیں آئے گا کہ ان کی وجہ سے کرن جوہر کی فلم فلاپ ہوجائے۔۔

کرن جوہر کی شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی ہر ایک کے علم میں ہے جب کہ وہ پربھاس کے بھی قریب ہیں اس لئے انہوں نے یودھا کو کسی اور تاریخ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ قیاس کیا جارہا کہ یودھا کو 2024 تک ملتوی کیا جائے گا لیکن اس کی ریلیز کب ہوگی اس کا اعلان ابھی نہیں کیا جارہا ۔۔

پاکستان