اہم ترین

چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہید، 2 زخمی

چمن میں پہاک افغان بارڈر پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی سہہ پہر زیرو پوائنٹ پر رونما ہوا۔۔ جس کے نتجے میں ایک بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اظہر عباس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے زخمیوں میں ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں سے لاشوں کو ورثا کے ھوالے کردیا گیا جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 70 سالہ پاکستانی شہر عبدال محمد اور 14 سالہ لڑکا شہید ہوگئے جبکہ ایک 16 سالہ لڑکا رفیع اللہ اور ایف سی اہلکار محمد عمران زخمی ہوئے۔کچھ دیر بعد اسے بحال کردیا گیا ۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران چمن اور طورخم پر افغان فورسز کی جانب سے مسلسل فایرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کئی مرتبہ سرحد پر نقل و حرکت بند بھی کی گئی ہے۔۔

پاکستان