اہم ترین

غزہ پر ہر حملے کے بدلے ایک اسرائیلی مغوی ماریں گے، حماس کا اعلان

اسرائیلی فوج سے برسرپیکار مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اب غزہ پر کئے گئے ہر حملے کے جواب میں ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش ملے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چار روز سے جاری لڑائی میں 900 یہودی اور 700 فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔۔

اسرائیل نے غزہ میں فضائی کارروائیوں کے دوران حماس کے 4000 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔۔

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اب پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایک اسرائیلی یرغمالی مارا جائے گا۔۔

اسرائیل نے حماس کی قید میں 50 یرغمالیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے لیکن حماس کا دعویٰ ہے کہ یہ تعداد اسرائیل کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں میں فوج کے اعلیٰ ترین افسران بھی شامل ہیں۔۔

دوسری جانب علاقے میں امن کے لئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی میدان میں آگئے ہیں۔۔ انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس نے رابطہ کیا ہے اور ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کے ساتھ رابطے کرکے کشیدگی کو خطے کے دیگر علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

پاکستان