جوان ، صحت مند اور فت رہنا کون نہیں چاہتا۔ لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں اور اس کا اثر سب سے پہلے ہمارے چہرے پر نظر آتا ہے۔
خود کو فٹ رکھنے کے لیے لوگ جم سے لے کر قوت بخش ادویات تک کا سہارا لیتے ہیں، لیکن چمکدار جلد، خوبصورت اور صحت مند رہنے کے لیے کسی دوا یا ورزش کے بجائے چند اچھی عادتیں اپنانے اور بری عادتین چھوڑنے کی ضرورت ہے۔
ہم بتاتے ہیں کن عادات سے آپ خود کو فٹ اور جوان رکھ سکتے ہیں۔
وٹامن سی کا استعمال
اگر آپ خود کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں تو وٹامن سی سے بھرپور چیزوں کا استعمال شروع کر دیں۔ آپ نارنجی، کیوی اور بیر جیسی چیزیں باقاعدگی سے کھا سکتے ہیں۔
پانی پینا ضروری ہے
یہ ایک بہت ہی آسان اور صحت بخش طریقہ ہے جس سے آپ خود کو ہائیڈریٹ رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے دن بھر میں کم از کم 3 سے 4 لیٹر پانی ضرور پئیں.
مساج
رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے کی اچھی طرح مساج کرنا بھی اپنے چہرے کو تروتازہ اور جوان رکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔
اچھی نیند لیں
جب آپ اچھی نیند لیں گے تو آپ کی آدھی پریشانی دور ہو جائے گی۔ اس لیے کم از کم 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لیں تاکہ آپ دن بھر تروتازہ محسوس کریں۔
انتباہ: یہ مواد بشمول مشورے صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔