اہم ترین

غزہ کی پٹی بچوں کا قبرستان، 70 فیصد آبادی بے گھر

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے ، شہدا کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھ چکی جس میں 4200 بچے شامل ہیں۔ 70 فیصد آبادی اسرائیلی بمباری اور زمینی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے۔۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انتونیو کوٹیرس نے کہا کہ ایندھن کے بغیر انکیوبیٹرز میں نوزائیدہ بچے مر جائیں گے۔ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے اور بڑھتے انسانی المیوں کو روکنے کے لئے تنازع کے فریقین خاص طور پر بین الاقوامی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کا بحران انسانیت کا بحران ہے۔ گزشتہ 3 دہائیوں میں جتنے صحافی قتل نہیں ہوئے اتنے ان چار ہفتوں سے کچھ زائد وقت سے جاری جنگ میں صحافی قتل ہوئے ہیں۔

انتونیو گوتیریس نے کہا غزہ میں ہم بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں۔ علاقے میں مسلح تصادم میں شامل کوئی بھی فریق بین الاقوامی انسانی قانون سے بالاتر نہیں۔ ۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس لئے آگے کا راستہ واضح ہے اور وہ ہے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی۔

پاکستان