اہم ترین

ایک میکسویل پوری افغان ٹیم پر بھاری

ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری اور آسٹریلین بیٹر کی ون ڈے میں پہلی ڈبل سنچری، اور آٹھویں وکٹ پر سب سےڑبری شراکت داری ، گلین کیسویل نے افغانستان کے خلاف لیگ میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔۔

ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔۔ کینگروز کے 91 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ افغانستان کی جیت یقینی نظر آرہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں ایک اور اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

گلین میکسویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر بازی جیت لی۔۔ قسمت بھی میکسویل پر مہربان رہی، انہیں 3 زندگیاں ملیں۔۔ ان کے دو آسان کیچز ڈراپ ہوئے۔ ایک مرتبہ تو میکسویل کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا تھا لیکن ریویو لینے پر فیصلہ واپس لینا پڑگیا۔۔

گلین میکسویل نے پیٹ کمنز کے ساتھ 202 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، جس میں کپتان پیٹ کمنز کا حصہ صرف 12 رنز تھا۔۔

میکسویل نے 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

گلین میکسویل ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے کے علاوہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔۔

دوسری جانب آسٹریلیا ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔۔ جب کہ افغانستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ مسدود ہوگیا ہے۔۔

یہ بات تقریباً یقینی ہوگئی ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔۔

پاکستان