بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بیرون ملک مقیم فہد بٹ نامی شخص اور اس کے اہل خانہ نے کراچی میں دبئی اسلامک بینک نامی ایک غیر ملکی بینک کی شاخ میں 2017 میں 8 لاکھ 66 ہزار امریکی ڈالرز اور 16 کروڑ روپے کیش فکس ڈپازٹ کروائے تھے۔ اس کا اسے منافع بھی بروقت ملتا رہا۔
نومبر 2023 میں فہد بٹ جب بینک گئے تو معولومات کرنے پر پتہ چلا کہ نیمک اکاؤنٹ ہی خالی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بینک کے ملازمین کہتے ہیں کہ رقم وہ خود نکال کر گئے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی نے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کو درخواست دے دی ، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، ایف آئی اے نے متعلقہ بینک سے ریکارڈ طلب کر لیا۔۔