اہم ترین

خبردار! منہ میں چھالے کینسر کی علامات بھی ہوسکتے ہیں

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں منہ کا کینسر سب سے جان لیوا ہے۔ لیکن ابتدائی سطح پر ہی اس کی تشخیص جان بچاسکتی ہے۔ اس لئے اس موزی مرض کی علامات کے بارے میں ۤآگاہی بہت ضروری ہے۔

پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر ہوتا ہے۔ تمام اقسام میں مجموعی طور پر منہ کے کینسر کے 11 فیصد سے زائد کیس رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ یعنی ہر 100 مریضوں میں سے 11 افراد منہ کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موذی مرض کا پہلے مرحلے میں سراغ لگالیا جائے تو اس سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

منہ کے کینسر کی علامات

اگر ہونٹوں یا منہ میں زخم ٹھیک نہیں ہوتا تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔

اگر منہ کے اندر سفید یا سرخ دھبے نظر آتے ہیں تو یہ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔

اگر دانتوں کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے تو یہ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

منہ کے اندر کسی بھی قسم کی گانٹھ اور سوجن منہ کے کینسر کی علامات ہو سکتی ہے۔

منہ میں درد منہ کے کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔

نگلنے میں دشواری بھی منہ کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔

منہ کے کینسر میں، ہونٹوں اور منہ کے اندر ایک جھلی بنتی ہے۔ جو بعد میں منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے جسے اسکوامس سیل کارسینوما کہتے ہیں۔

منہ کے کینسر ککی وجوہات

تمباکو، سگریٹ، سگار، پائپ یا چبانے والے تمباکو منہ کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

بہت زیادہ شراب پینے سے منہ کے کینسر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اگر بہت زیادہ الٹرا وائلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی منہ کے کینسر کا خطرہ بڑھادیتی ہیں۔

ایچ آئی وی کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بھی ہوتاہے۔

بچاؤ کیسے ممکن ؟

منہ کے کینسر سے بچاؤ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔

تمباکو نوشی بند کرو

اگر آپ منہ کے کینسر کو کم کرنا چاہتے ہیں تو تمباکو کا استعمال بالکل نہ کریں۔ کیونکہ تمباکو چبانے سے منہ کے کینسر کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔

شراب نوشی ترک کردیں

شراب ام الخبائث یعنی تمام برائیوں کی ماں ہے۔ یہ حرام ہے۔ اس سے کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں منہ کا کینسر بھی شامل ہے

دانتوں کا چیک اپ کرواتے رہیں

اگر آپ منہ کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو دانتوں کا باقاعدہ چیک اپ کرواتے رہیں۔ اپنے دانتوں اور منہ کو بھی صاف رکھیں۔ اگر آپ دانتوں کے ڈاکٹر سے باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے ہیں تو منہ کے کینسر کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

بہت زیادہ سورج کی روشنی سے بچیں

اگر آپ منہ کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو زیادہ دیر دھوپ میں نہ رہیں۔ جہاں تک ممکن ہو سایہ میں رہیں۔ دھوپ میں نکلیں صرف اپنے چہرے کو ٹوپی یا کسی کپڑے سے ڈھانپ کر، یہ آپ کی جلد کی بھی حفاظت کرے گا۔

پاکستان