اہم ترین

سعودی عرب کی پاکستانی آئل مارکیٹ میں انٹری

سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی نے مقامی کمپنی کے حصص خرید کر پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں انٹری دے دی۔

جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے گزشتہ برس دسمبر میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، 5 ماہ بعد اب یہ عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے حوالے سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔

سعودی کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ آف پروڈکٹس اینڈ کسٹمر یاسر مفتی نے کہا ہے کہ کمپنی کی بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور پاکستانی کمپنی کے حصص کی خریداری ہمارے سفر کا ایک اہم قدم ہے۔ ’گو‘ کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان