سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی ہے۔
نریند مودی نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا۔ 2014 میں مودی جب پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تھے تو انہوں نے نواز شریف کو بھی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی نواسی کی شادی میں مودی بذات خود لاہور آئے تھے۔
نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مودی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہ ’مودی جی کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائر ہونے پر میری طرف سے پرتپاک مبارک باد۔
سابق وزیر اعظم نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن میں آپ کی جماعت کی کامیابی آپ کی قیادت پر عوام کا اعتماد ظاہر کرتی ہے ۔آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل کر جنوبی ایشیا کے دو ارب انسانوں کی تقدیر سنوارنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔