اہم ترین

لینڈنگ کے دوران طیاروں کے ٹائر پھٹنے سے بچانے کیلئے کون سی گیس بھری جاتی ہے؟

ہوائی جہاز انتہائی احتیاط کے ساتھ بنائے جاتے ہیں۔ اس میں لگائی گئی ہر چیز خاص ہے جس میں ٹائر بھی شامل ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں کون سی گیس بھری ہوئی ہے؟

ہوائی جہاز رن وے پر 250 سے 270 کلومیٹر کی رفتار سے اترتا ہے، ایسی صورتحال میں اس کے ٹائروں کی مضبوطی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ہوائی جہاز کے ٹائروں میں 200 پی ایس آئی کا دباؤ پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں ان میں ہوا نہیں بھری جاتی بلکہ نائٹروجن استعمال ہوتی ہے۔

ایک عام مسافر جہاز کے ٹائر آسانی سے 800 پی ایس آئی تک وزن برداشت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں فیزیبل پلگ بھی لگائے گئے ہیں۔یہ فیزیبل پلگ ٹائروں میں موجود نائٹروجن کو باہر نکلنے سے روکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے حادثے کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔

اگر کسی ہوائی جہاز کا وزن زیادہ ہو تو ان میں ٹائروں کی تعداد بھی اسی حساب سے بڑھائی جاتی ہے۔

پاکستان