اہم ترین

تعلیم کی شیدائی خاتون نے 105 سال کی عمر میں ماسٹرز مکمل کرلیا

دوسری جنگ عظیم کے دوران اسکول چھوڑنے والی امریکی خاتون نے بالآخر 83 سال بعد 105 سال کی عمر میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرلی۔

ورجینیا “جنجر” ہسلوپ نے 1940 میں اس وقت کے اسٹین فورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن (موجودہ اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن) سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فوری طور پر اپنے ماسٹرز کی شروع کردی تھی

جنجر ہِسلوپ کے بوائے فرینڈ جارج ہِسلوپ کو دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دینے کے لیے بلایا گیا تھا، جس کی وجہ سے جوڑے نے شادی کر لی۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ مطالعہ انہیں ہمیشہ پسند تھا۔ ان کے لئے ماسٹرز کرنا کبھی بھی مشکل نہیں تھا۔ اس لئے سوچا کہ یہ تو وہ کبھی بھی کرسکتی ہیں اس لئے پہلے شادی کرلی۔

جنجر ہسلوپ نے تعلیم تو چھوڑ دی تھی لیکن وہ کئی دہائیوں تک تعلیم و تدریس کے پیشے سے ہی منسلک رہیں۔ وہ 20 سال تک مقامی اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہ، کمیونٹی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بانی رکن رہنے کے علاوہ اپنے علاقے میں ہیریٹیج یونیورسٹی کا آغاز کرنے کے ذریعے تعلیمی میدان میں سرگرم رہیں۔

ڈگری سے نوازے جانے کے موقع پر جنجر ہسلوپ نے کہا کہ میں نے اس کے لیے کافی عرصے سے انتظار کیا ہے۔

پاکستان