ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مٰ سپر ایٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش سے جیت کے بعد افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹراٹ اور کھلاڑی گلبدین نائب پر بے ایمانی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
منگل کے روز ٹی 20 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے بولروں نے افغانستان کو 115 رنز تک محدود کر دیا مگر جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 105 رنز بنا آؤٹ ہو گئی اور ایسے آسٹریلیا کا بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
براش سے متاثرہ اس میچ میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جب بنگلادیشی کھلاڑی ہدف کا تعاقب کررہے تھے۔13ویں اوور کے دوران افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ موسم کے اثرات اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ممکنہ ہار کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو سست روی دکھانے کا اشارہ کرتے ہیں
عین اسی وقت سلپ پر موجود گلبدین نائب کھڑے کھڑے تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے گرآنڈ میں ہی لیٹ جاتے ہیں۔انہیں گرآنڈ سے باہر لے جایا جاتا ہے۔ میچ بارش کی وجہ سے روک دیاجاتا ہے۔
میچ میں فتح کے بعد گلبدین نائب خوشی کے مارے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ گرآنڈ میں دوڑ لگاتے ہیں اس وقت انہیں پیر میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
اس ساری صورت حال پر سوشل میڈیا پر پوری افغان ٹیم کو کافی تنقید کا سامنا ہے۔ ایکس اور فیس بک پر لوگ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ’ نائب پہلے کھلاڑی ہیں جو ہوا سے زخمی ہو گئے۔‘
مفضل وہرا نامی ایکس صارف نے جیت کے بعد گلبدین نائب کے دوڑتے ہوئے تصویر شئیر کر کے لکھا کہ ’دس بج کر ایک منٹ پر چل نہیں سکتے تھے اور 10 بج کر 34 منٹ پر سب سے تیز بھاگ رہے ہیں۔‘
ساگر نامی صارف نے لکھا ’گلبدین کو سراہا جانا چاہیے، وہ اپنی ٹانگوں میں ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد واپس آئے اور ایک وکٹ لی۔‘
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ساگر نے لکھا ’جب ڈائریکٹر ایکشن بولتا ہے۔‘
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا ’نائب گلبدین کو کریمپس کی شکایت ہوئی، مجھے نہیں معلوم انہیں کیا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے۔