وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری 60 ارب روپے کی کرپشن میں کی گئی، لیکن سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے کر اپنے چہیتے کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیئے : عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فوری رہا کیا جائے، سپریم کورٹ
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ عمران خان کو آئینی تحفظ فراہم کررہی ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر ملک میں موجود تمام چور ڈاکوؤں کو بھی چھوڑ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے : القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی دو ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش عدالت میاں نواز شریف کو دیکھ کربھی یہی کہتی کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، میاں صاحب کا تو روزانہ ٹرائل ہوتا تھا۔ لیکن انصاف کے اس دہرے معیار نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ عمران خان ایک ایسا فاشسٹ آمر ہے جو ملک کے دیوالیہ ہونے کی دعا کر رہا ہے۔ اور چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن کرنے کا این آر او دے دیا ہے وہ ان کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت نتائج کی پروا کیے بنا آئین پر سختی سے عمل درآمد کرےگی