اہم ترین

قہوہ پیئیں اور بارشوں کے دوران انفیکشن سے محفوظ رہیں

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں اپنا کمال دکھا رہی ہیں۔ برکھا رت جہاں شدید گرمی سے نجات دلاتی ہے وہیں کئی اقسام کے انفیکشن کا پیش خیمہ بھی بنتی ہے۔

موسم برسات میں ہوا میں زیادہ نمی کئی اقسام بیکٹریا، وائرس اور فنجائی کی پرورش کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے نزلہ، زکام، بخار، نظام انہضام کے مسائل، ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

حکما اور اطبا کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں کچھ مشروبات کا استعمال مون سون کے دوران کئی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔

ادرک کا قہوہ

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ادرک اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے مالا مال ہے۔ اس کا صحیح طریقے سے استعمال کئی اقسام کے انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

ادرک کے ٹکڑوں کو پانی میں ابال کر پی لیں۔ اضافی فوائد کے لیے شہد اور لیموں شامل کریں۔ روزانہ ایک سے دو کپ پئیں اور اثر دیکھیں۔

تلسی کا قہوہ

برصغیر پاک و ہند میں تلسی (ہولی باسل) کو اس کے خواص کی وجہ سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس میں جراثیم کش، سوزش کش اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات ہوتی ہیں جو انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

تلسی کے پتوں کو گرم پانی میں 5 سے 10 منٹ تک ڈالے رکھیں اور روزانہ ایک سے دو کپ پی لیں۔

دار چینی کا قہوہ

فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن ’کے‘ سمیت کئی قدرتی اجزا سے مالا مال دار چینی ہر گھر کے باورچی خانے میں دستیاب ہوتی ہے۔

دار چینی کی ٹکڑی کو پانی میں 10 منٹ تک ابالیں۔ مٹھاس کے لیے شہد شامل کریں اور روزانہ ایک سے دو کپ پئیں۔

یودینے کا قہوہ

ادرک اور دار چینی کی طرح پودینہ بھی ہمارے کھانوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ ہر گھڑی رنگ بدلتے موسم کے دوران بیماریوں و الرجی کے خلاف پوردینہ اہم ہتھیار ہے۔

پودینے سے سانس لینے میں دشواری کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک سے دو کپ پودینے کا قہوہ آپ کو کئی بیماریوں سے بچائے گا۔

پاکستان