اہم ترین

دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک شخص تنہائی کا شکار

جدید تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں اوسطاً ہر پانچ میں سے ایک شخص تنہائی کا شکار ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 23 فیصد لوگوں نے خود کو تنہا محسوس کرنے کی تائید کی۔ تنہائی کے احساس کا سامنا کرنے والے اکثر افراد جسمانی درد، پریشانی، اداسی، تناؤ اور غصہ محسوس کرتے ہیں۔

سروے میں انکشاف کیا گیا کہ تنہائی کا احساس بوڑھوں کے مقابلے میں نوجوانوں میں زیادہ خطرناک ہے۔

نفسیاتی ماہر ڈاکٹر سو ورما کے مطابق تنہائی کا احساس ایک طبی مسئلہ ہے جسے بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ یہ ہمارے دماغ اور ہمارے جسم کو متاثر کرتا ہے۔یہ ہمیں اضطراب اور افسردگی کا شکار بناتا ہے۔ یہ دل کی بیماری، فالج کے 50 فیصد ڈیمنشیا اور قبل از وقت اموات کے خطرے کو 60 فیصد تک بڑھاتا ہے۔

ڈاکٹر سو ورما کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تدریسی میدان اور مالی آسودگی کے جو مواقع ہمیں دستیاب تھے وہ ہماری نوجوان نسل کو دستیاب نہیں۔ وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں، دوست، والدین اور استاد ا نوجوانوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں رہیں۔ وہ کامیابی کے مقابلے کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہیں

پاکستان