اہم ترین

قاضی فائز کا دور ختم، یحیٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا

جسٹس یحیٰ آفریدی نے نئے چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر آصف علی زرداری نے جسٹس یحیٰ آفریدی سے حلف لیا۔ وی آئندہ 3 برسوں کے لئے اس عہدے پر تعینات رہیں گے۔

اس موقع پر اہم حکومتی شخصیات کے علاوہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، افتخار چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔

جسٹس یحیٰ آفریدی کی تقرری 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ وہ پہلے چیف جسٹس پاکستان ہیں جس کی منظوری آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والی پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دی تھی۔

ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بننے والے جسٹس یحیٰ آفریدی ماضی میں خیبر پختون خوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

وہ 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15 مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے 30 دسمبر 2016 سے 27 جون 2018 تک چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ خدمات سرانجام دیں، 28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

پاکستان