اہم ترین

بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی کی معاونت

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی معاونت کے لئے میدان میں آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی مختلف ایئر لائنز کی کم از کم 12 بیرون ملک پروازوں کو بم یا بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔

ایسا ہی ایک واقعہ جمعرات کو بھی پیش آیا لیکن پاکستانی ایوی ایشن حکام نے بھارتی طیارے کی بھرپور مدد کی۔

بھارت کے شہر کوچین سے لندن جانے والی پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے ہی والی تھی کہ اطلاع ملی کہ پرواز میں بم ہے۔

بھارتی ایوی ایشن حکام نے پاکستانی سی اے اے سے مدد کی اپیل کی۔ جس پر کراچی اے ٹی سی کنٹرول نے بھارتی طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

کپتان نے بم کی اطلاع پر بلوچستان کی حدود میں کئی منٹ تک فضا میں چکر کاٹے۔ جس کے بعد اس نے لینڈنگ کے بجائے پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس سارے عمل کے دوران ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول نے اس وقت تک بھارتی طیارے سے رابطہ برقرار رکھا جب تک وہ افغان فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

پاکستان