اہم ترین

آئی ایم ایف سے قرض نہیں لینا تو ٹیکس وصولی بڑھانی ہوگی : وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹیکس وصولی نہیں بڑھاتا تو اسے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بار بار قرض لینا پڑے گا۔

فناننشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی نہ وہنے کی وجہ سے پاکستان کو پرانے قرضے ادا کرنے کے لیے مزید قرض لینا پڑا۔ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت قابل افسوس حد تک درآمدات پر انحصار کر رہی ہے۔اس کی وجہ سے ہی مشکلات آتی ہیں۔ ہم اپنا زرمبادلہ درآمدات پر خرچ کرتے ہیں اور جب پھر ہمارے پاس ڈالر ختم ہو جاتے ہیں تو ہمیں دوبارہ قرض کی ادائیگی کے لئے پھر سے قرض لینا پڑتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں کرپشن اور بلیک میلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کرپشن، ہراساں کیے جانے اور حکام کی جانب سے اسپیڈ منی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے رقم مانگنے کی وجہ سے ٹیکس اتھارٹی سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حقیقت کا ادراک کریں۔ گیند ہمارے کورٹ میں ہے کہ سرمایہ کاری کے قابل منصوبے فراہم کریں۔سفر کی سمت مثبت ہے اور سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان