اہم ترین

خبردار ! ٹیلکم پاؤڈر کے استعمال سے کینسر بھی ہوسکتا ہے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) نے خبردار کیا ہے کہ ٹیلکم پاؤڈر لگانے سے مختلف اقسام کے کینسر لاحق ہوسکتے ہیں ۔

گرمیوں کے موسم میں مرد اور عورت بلا تخصیص عمر ٹیلکم پاؤڈر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ پسینے اور خارش سے نجات دلاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے مطابق ٹیلکم پاؤڈر رحم (بچہ دانی)کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گودا اور کاغذ کے کارخانوں میں کام کرنے والی خواتین میں ٹیلک کی وجہ سے رحم کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خاص طور پر خواتین ٹیلکم پاؤڈر کا استعمال کم کریں کیونکہ اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹیلکم پاؤڈر کے بجائے، آپ متبادل مصنوعات جیسے کارن اسٹارچ پر مبنی پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں۔

کئی کمپنی نے ٹیلک کی بجائے کارن اسٹارچ پر مبنی بے بی پاؤڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

چند برسوں پہلے امریکی عدالت نے بچوں کے لئے ٹیلکم پاؤڈر اور شیمپو بنانے والی معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ کیونکہ کمپنی کے ٹیلکم پاؤڈر سے ایک خاتون رحم کے کینسر میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئی تھی۔

پاکستان