لاہور کی مقامی عدالت نے اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے عائشہ جہانزیب کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کے شوہر حارث علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور بدھ کی صبح انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
عائشہ جہانزیب نے لاہور کے تھانہ سرور روڑ میں اپنے شوہر حارث علی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔
عائشہ جہانزیب نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر شکی مزاج ہی، رواں سال جنوری سے ان کے شوہر نے انہیں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم رشتہ نبھانے کی خاطر اس مسئلے کو نہیں اُٹھایا۔ جس کے عد وہ کئی مرتبہ انہیں مار پٰت چکے ہیں۔
اینکر پرسن کی شکایت کے مطابق آٹھ جولائی کو دوپہر کے وقت شوہر نے انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، لاتوں اور مکّوں سے مارا پیٹا۔ جس کے بعد وہ مقدمہ درج کرانے کے لئے مجبور ہوئی۔