اہم ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف میں7 ارب ڈالر قرض کے لئے نیا اسٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض کے لئے نیا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ایم کے اعلامیے کے مطابق 37 ماہ کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف پاکستان کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام اور آئی ایف ایف ٹیم کے درمیان ایک جامع پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی توثیق پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات لے گا اور ٹیکس بیس کو مزید وسیع کرے گا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی صوبائی حکومتیں بھی ٹیکس جمع کرنے کی کوششوں میں اضافہ کریں گی، ان ٹیکسز میں سیلز اور ذرعی انکم ٹیکس شامل ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس وصولی میں منصفانہ اضافہ ہوگا، جبکہ برآمدی شعبے سے ٹیکس وصولیاں بھی بہتر کی جائیں گی۔

پاکستان