اہم ترین

اب ایکس پر پوسٹ پسند نہیں آئے تو ڈس لائک کردیں

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ایکس پر نیا فیچر لایا جارہا ہے ۔ جس کی مدد سے اگر کسی کی کوئی پوسٹ آپ کو پسند نہ آآئے تو آپ اسے ڈس لائیک کرسکیں گے۔

ایلون مسک اور ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ​​ٹویٹر) اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ایلون مسک کا کوئی بھی متنازع بیان ہو یا ایکس پر فیچرز کی جانچ، دونوں چیزوں میں لوگوں کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔

’ایکس‘ پر لائیک کے علاوہ اب ’ڈِس لائیک‘ کا بٹن بھی دکھائی دے گا یعنی اگر کسی کی پوسٹ پسند نہیں آئی تو ناپسندیدگی کا اظہار کر سکیں گے۔ اس فیچر کا نام ایکس ڈاؤن ووٹ کہاجارہا ہے۔

اس فیچر کی ابھی جانچ پڑتال جاری ہے ، اس میں جوابات کی درجہ بندی کرنے کے طریقوں کو پرکھا جارہا ہے جو کہ ڈاؤن ووٹ یا ناپسندیدگی کی طرح دکھایا جائے گا۔

دراصل، ایک سابق صارف نے اس حوالے سے ایک پوسٹ کی اور اس بٹن کے بارے میں معلومات دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیچر پہلے آئی او ایس ایپ پر دستیاب ہو سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاؤن ووٹنگ کا یہ فیچر صرف جواب پر مبنی ہوگا۔

ایکس کے اس فیچر کے بارے میں کافی عرصے سے بحث جاری تھی جس کے بعد آخر کار یہ نیا فیچر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

معلومات کے مطابق اس فیچر کو ڈس لائک کے نام سے جانا جائے گا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ فیچر ریڈ اٹ t جیسے پلیٹ فارم پر نظر آنے والے ڈاؤن ووٹ آئیکون جیسا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق ڈس لائک بٹن کا کوڈ ایکس کے آئی او ایس ایپ کے بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے۔ جب ایلون مسک 2021 میں ایکس کے مالک بنے تو اس فیچر پر بھی بحث ہوئی۔

’ایکس‘ پر لائیک کے علاوہ اب ’ڈِس لائیک‘ کا بٹن بھی دکھائی دے گا یعنی اگر کسی کی پوسٹ پسند نہیں آئی تو ناپسندیدگی کا اظہار کر سکیں گے۔

پاکستان