غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس شہر کے قریب پناہ گزینوں کی بستی المواسی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 71 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے طیاروں نے المواسی کیمپ پر حملہ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد الضیف کی موجودگی کی اطلاع پر بمباری کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس حملے میں اسرائیل اپنے منصوبے میں کاماب ہوا یا نہیں۔
دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ’جھوٹا‘ ہے۔پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ اسرائیل فلسطینی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا کیا ہوا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہو۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 71 افراد شہید ہوئے ہیں اور کم از کم 289 زخمی ہیں جبکہ مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
غزہ میں کویت کے فیلڈ اسپتال کے سربراہ صهيب الهمص نے اس حملے کو ’حقیقی قتل عام‘ قرار دیا ہے۔
گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس اور اس کی اتحادی مزاحمت کار تنظیموں کے حملے کے بعد غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار 345 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ جن میں ایک تہائی بچے شامل ہیں۔