عام طور پر پیدائش کے بعد بچوں کی مالش کے دوران ان کے سینے سے کچھ مواد نکالے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حمل کے آخری دنوں یا بچے کی پیدائش کے بعد بھی خواتین کے پساتوں سے رطوبت یا دودھ خودبخود نکلتا ہے ایسا ہونا عمومی ہے لیکن چند حالتوں میں یہ خطرناک بیماری کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔
اگر آپ (خواتین)کو دوران حمل یا بچے کی پیدائش کے بغیر پستانوں سے دودھ یا کسی اور طرح کا مواد خارج ہو رہا ہے تو یہ ایک سنگین علامت بھی ہو سکتی ہے۔ اسے نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پستانوں سے مواد کا خودبخود نکلنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
ہارمونل عدم توازن: خواتین میں پرولیکٹن نامی ہارمون پایا جاتا ہے جو کہ دودھ بنانے کا کام کرتا ہے، ہارمون میں اضافہ پستاتوں سے دودھ کے خودبخود اخراج کی سب سے بڑی وجہ ہوسکتا ہے۔
گانٹھ یا رسولی: چھاتی میں کسی بھی قسم کی گانٹھ یا رسولی، چاہے کینسر ہو یا نہ ہو، پستانوں سے مواد خارج ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
انفیکشن: پستان کے قریب یا اندر کسی بھی قسم کا انفیکشن یا سوزش بھی اخراج ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔
ادویات کا اثر: کچھ ادویات خاص طور پر اینٹی ڈپریشن اور بلڈ پریشر کی دوائیں بھی نپل سے خارج ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔
دودھ کی نالی کا مسئلہ: بعض اوقات دودھ کی نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے بھی خارج ہو سکتا ہے۔