اہم ترین

فوجی تنصیبات  کے تقدس کو پامال کرنے کو انصاف کےکہٹرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نو مئی کو  فوجی تنصیبات کے تقدس کو پامال کرنے والے افراد  اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا ، جہاں سربراہ پاک فوج کو صوبے کی موجودہ سیکیوریٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔

کور ہیڈ کوارٹر پہنپاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کی توڑ پھوڑ اور سلامتی کو پامال کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔

سربراہ پاک فوج نے نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس لاہور پر کی جانے والی توڑپھوڑ میں ملوث افراد، ان کے سہولت کاروں اور  منصوبہ سازوں کو انصاف کےکٹہرے میں لانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جسے عوامی حمایت سے ناکام بنادیا جائے گا۔

پاکستان