اہم ترین

سری لنکا نے کورونا وبا کے دوران مسلمانوں کی میتیں جلانے پرمعافی مانگ لی

سری لنکا نے کورونا وبا کے دوران انتقال کرنے والے مسلمانوں کے جسد خاکی جبراً جلانے کےباضابطہ طورپر معافی مانگ لی۔

کورونا وبا کے دنوں میں سری لنکا کے اس وقت کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے کورونا کے باعث وفات پانے والوں کی تدفین پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جبراً نذر آتش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر سیکروں مسلمان میتوں کو جلا کر راکھ کردیا گیا تھا ۔

فروری 2021 میں اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے دورے کے دوران اس پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی ۔ جس پر سری لنکا نے تدفین پر پابندی ہٹادی تھی۔

کورونا وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت نے تدفین کے عمل کو محفوظ قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود سری لنکا حکومت نے مسلمانوں کی میتیں جبری طور پر جلائی تھیں ۔

سری لنکا کی حکومت نے کورونا کے دوران میت جلانے کی لازمی پالیسی کے بارے میں معافی نامہ جاری کردیا ہے۔

معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایک نئے قانون کی منظوری پر کام جاری ہے جو ہر شہری کو اس کے مذہبیئ عقیدے کے مطابق تدفین یا آخری رسومات کے حق کی ضمانت دے گا۔

حکومتی معافی نامے کے مطابق اس اقدام سے مستقبل میں مسلمانوں یا کسی دوسری مذہبی برادری کے جنازے کی ان کے مذہبی طریقے کے مطابق آخری رسومات کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

پاکستان