اہم ترین

ٹیکس وصولی بڑ ھانے کے لیے عوام کو سہولیات دینا ہوں گی : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ ٹیکس وصولی بڑ ھانے کے لیے عوام کو سہولیات دینا ہوں گی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ میرا تعلق بھی ملازمت پیشہ طقبے سے ہی رہا ہے، ہماری کوشش رہی ہے کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، ٹیکس واجبات ادا کرنے سے معیشت مضبوط ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لئے بیرونی ادائیگیاں مشکل ہوگئیں ہیں، اس کے لئے مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت میکرو اکنامک استحکام نہیں لائیں گے تو مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس کے مراحل کو آسان کرنا ہوگا، ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کررہے ہیں، حکومت اپنے اخراجات کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے 5 وزارتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔کشمیر، و گلگت بلتستان، بین الصوبائی رابطہ، صنعتی پیداوار ، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور صحت کی وزارتوں کو ختم یا انہیں کسی اور وزارت میں ضم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فائلرز اور نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے، نان فائلز کو سینٹر لائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے، نان فائلرز کو براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔

پاکستان