اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ پر میٹا کے تمام پلیٹ فارم سے پابندی ختم

ٹیک کمپنی میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹا نے 2021 میں اس وقت کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی لگا دی تھی۔

میٹا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی امیدوار ہیں۔ اس صورت حال میں ادارہ سمجھتا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع ملنا چاہیے۔ دیگر امیدوار بھی انتخابات کے لیے میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر 2021 میں میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب امریکا میں نسلی تشدد کے واقعات رونما ہورہے تھے۔

امریکہ کے کیپیٹول ہل 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کردیا تھا ۔ اس کے بعد ٹرمپ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پابندی لگا دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) اور یوٹیوب پر بھی پابندی عائد تھی تاہم اب اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ٹرمپ نے چینی شارٹ ایپ ٹک ٹاک بھی جوائن کیا تھا، حالانکہ ایک وقت میں وہ اس ایپ پر پابندی لگانا چاہتے تھے۔

پاکستان