اہم ترین

پاکستانی اسلامی انشورنس کمپنیوں کے لئے نئی ہدایات

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں کام کرنے والی روایتی اور اسلامی لائف انشورنس کمپنیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری ہدایات میں انشورنس کمپنیوں کو لائف انشورنس اور فیملی تکافل کی پالیسیوں کو شفاف اور آسان بنانے کا کہا گیا ہے۔

نئی ہدایات کا مقصد بیمہ صارفین کو پالیسی کے حوالے سے دھوکہ دہی سے بچانا ہے۔ نوٹی فکیشن نے کہا گیا ہے کہ کمپنیاں لائف انشورنس پالیسی پر منافع کا تخمینہ، پالیسی کی مدت، ایجنٹ کا سیلز کمیشن واضح درج کریں

ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ پالیسی ہولڈر کو تمام شرائط وضوابط واضح فراہم کی جائیں، منافع کا تخمینہ بتاتے وقت افراط زر کی ایڈجسٹمنٹ نہ کریں۔

اس کے علاوہ بیمہ کمپنیوں کو شرائط و ضوابط اور بیمہ پالیسی پلان واضح اور بڑے حروف میں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان