اہم ترین

‘پشپا 2’ کا آخری سین لیک

جناوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا کے سیکوئل کا ان کے کروڑوں مداح انتظار کررہے ہیں ۔ فلم رواں برس ریلیز کی جانی تھی لیکن تیکینیکی مسائل کی وجہ سے یہ فلم تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اس کے حوالے سے ایسی خبر سامنے آئی ہے جس سے اس کی کمائی پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

اللو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاصل جیسے اداکاروں سے سجی پشپا 2 دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جو بظاہر اس وقت لی گئی ہے جب فلم کا کلائمکس (آخری سین) عکسبند ہو رہا تھا۔

ایکس پر ویڈیو شیئر کرنے والے شخص نے لکھا کہ مجھے یہ نہیں لینا چاہیے تھا، لیکن اچھا ہے۔ اس کے بعد سے متعدد لوگوں نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں مرکزی اداکاروں میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا اسے کہاں عکسبند کیا گیا تھا۔

پشپا 2: دی رول کو 15 اگست کو ریلیز ہونا تھا لیکن اسے 6 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ ارجن، رشمیکا، اور فہد پشپا: دی رائز کے سیکوئل میں پشپا راج، سری والی، اور بھنور سنگھ شیکاوت کے طور پر اپنے کردار دوبارہ نبھائیں گے۔

پاکستان