اہم ترین

اسماعیل ہنیہ کو شہید کیسے کیا گیا؟ 4 دن بعد ایران نے بتادیا

ایران نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے باڈی گارڈ کی شہادت سے متولق 4 روز بعد سرکاری سطح پر بیان جاری کردیا۔

پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نے اپنے آلہ کاروں کی مدد سے نشانہ بنایا۔ اور اس کی حمایت امریکی حکومت نے کی۔

اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے اسمائیل ہنیہ کو ڈرون یا راکٹ سے نشانہ بنانے کا مبہم انداز میں ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے پراجیکٹائل کے ذریعے شہید کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس ہتھیار سے اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا اسے ان کی قیام گاہ کے باہر سے داگا گیا اور اس میں 7 کلو تک بارودی مواد تھا۔ اتنے زیادہ بارودی مواد کی وجہ سے زوردار دھماکہ بھی ہوا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہر صورت ؒیا جائے گا ۔ دہشت گرد صیہونی حکومت کو اس جرم کا جواب “سخت سزا” کی صورت میں بھرپور، مناسب وقت اور جگہ پر ملے گا۔

پاکستان