شاہ رخ خان نے کئی چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد گوری خان کو اپنا بنایا۔ اس جوڑے کی محبت کی کہانی کسی فلم سے کم نہیں۔ ان کی پہلی رات سے جڑی ایک جذباتی کہانی بھی ہے۔
شاہ رخ خان اور گوری کا تعلق دہلی سے ہے، دونوں 1988 میں ایک پارٹی میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔ بہت کوششوں کے بعد شاہ رخ خان نے 25 اکتوبر 1991 کو گوری سے شادی کی۔
اس جوڑے کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے اسے اپنے رشتے پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی شادی کی رات ہیما مالنی کی وجہ سے برباد ہوگئی؟
شاہ رخ خان فلم دل آشنا ہے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ یہ ہیما مالنی کی بطور ہدایتکار پہلی فلم تھی۔ اور یہ شاہ رخ خان کے ابتدائی فلمی کیرئیر کے دن بھی تھے۔ اسی دوران دوران شاہ رخ خان نے ممبئی سے باہر گوری سے شادی کی۔
ان دنوں شاہ رخ خان ممبئی میں کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔ تاہم جب شاہ رخ کی شادی ہوئی تو ان کے دوست نے ان کے لیے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا۔ جب گوری اور شاہ رخ شادی کے بعد واپس آئے تو شاہ رخ نے سوچا کہ وہ ہیما مالنی کو بتا دیں کہ وہ ممبئی آگئی ہیں۔
انہوں نے ڈریم گرل ہیما مالنی کو فون کیا اور بتایا کہ وہ ممبئی میں ہیں۔ یہ سن کر ہیما مالنی نے فوراً انہیں فلم کے سیٹ پر آنے اور ملنے کا حکم دیا۔
شاہ رخ خان اپنی نئی دلہن گوری کے ساتھ دل آشنا کے سیٹ پر پہنچے تاہم ہیما مالنی وہاں موجود نہیں تھیں اور نئے شادی شدہ جوڑے کو بتایا گیا کہ وہ جلد پہنچ جائیں گی۔ رات 11 بجے کے قریب شاہ رخ نے گوری کو میک اپ روم میں چھوڑ کر فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔ شوٹنگ صبح 2 بجے تک جاری رہی تاہم ہیما مالنی سیٹ پر نہیں آئیں۔
جب شاہ رخ خان شوٹنگ کے بعد اپنے میک اپ روم میں واپس آئے تو گوری ساڑھی، بھاری جیولری اور چوڑیاں پہنے لوہے کی کرسی پر سو رہی تھیں۔ کمرہ مچھروں سے بھرا ہوا تھا، جو گوری کو کاٹ رہے تھے۔ یہ دیکھ کر شاہ رخ بہت اداس ہوئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔
شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کی رات کی یہ کہانی خود بتائی تھی۔ اور کہا تھا،میں نے اس دن اپنے فیصلے پر افسوس کیا اور رویا بھی۔ وہ ہماری پہلی رات تھی جو گوری نے مچھروں سے بھرے کمرے میں اکیلے گزاری۔ میں نے گوری کو اٹھایا اور اس سے کچھ نہیں کہا۔ اس نے بھی کچھ نہ کہا۔ اس کے بعد ایک دوسرے سے کچھ کہے بغیر ہم خاموشی سے ٹیکسی لے کر ہوٹل چلے گئے۔ اس رات نے میری زندگی میں بڑا کردار ادا کیا۔