اہم ترین

ہارٹ اٹیک: سوشل میڈیا میں پھیلی باتوں میں کیا صحیح کیا غلط؟ سچ جانیے

سوشل میڈیا اور ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹس آج کے دور میں ضرورت بن گئی ہیں لیکن۔ اس کے ذریعے آپ تک پہنچنے والی بہت سی باتوں اور خبروں کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر جب بات صحت اور خاص طور پر دل کی آجائے۔

بہت سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبر اپنی مقبولیت میں اضافے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد باتیں پھیلاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک سے متعلق کچھ غلط باتوں کی حقیقیت بتائیں گے۔ کیونکہ لاکھوں لوگ ایسی باتوں پر یقین کر کے اپنی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

دل کی بیماریوں کی عمر

آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ دل کی بیماری 40 سال کی عمر کے بعد ہی ہوتی ہے۔ لیکن یہ ٹھیک نہیں ، آج کل لوگ چھوٹی عمر میں ہی دل کے مسائل سے دوچار ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر ایک کو 20 سال کی عمر سے اپنا کولیسٹرول چیک کروا لینا چاہیے۔ 9 سال کے بچوں کو بھی لپڈ پروفائل ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

سینے میں درد کا مطلب ہے دل کی بیماری

دل کا درد دل کی بیماری کی واحد علامت نہیں۔ اس کے علاوہ جبڑے اور گردن میں درد بھی ہارٹ اٹیک کی علامات ہو سکتی ہے۔ بغیر علامات کے بھی دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔

ذیابیطس کی دوا دل کے لئے مفید

ذیابیطس اور دل کے مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ذیابیطس کے بہت سے مسائل دل کی بیماری کے خطرات بھی ہیں۔ ذیابیطس کی دوا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور دل کی بیماری کے خطرے کو بھی کم کرسکتی ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ یہ دل کی مکمل حفاظت کرتی ہے۔

صرف ابلی ہوئی چیزیں ہی کھائیں۔

ہر کوئی دل کے مریضوں کو صرف ابلی ہوئی چیزیں کھانے کا مشورہ دیتا ہے۔ تیل، مصالحے اور نمک سے دور رہیں۔ دل کے مسائل کی صورت میں سیچوریٹڈ فیٹ، ہائیڈروجنیٹڈ فیٹ اور ٹرانس فیٹ کھانا چھوڑ دینا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف ابلی ہوئی چیزیں ہی کھائیں۔

ہلکا ہارٹ اٹیک نقصان نہیں پہنچاتا

ہارٹ اٹیک چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس میں صرف ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ دل کی صحت کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے ورنہ صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

انتباہ: خبروں میں دی گئی کچھ معلومات میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں۔ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

پاکستان