اہم ترین

کیا آپ کرینہ کپور کا اصلی نام جانتے ہیں؟

کرینہ کپور کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کام سے ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی سے جڑی ایک بات ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جن میں سے ایک ان کا اصلی نام ہے۔ جی ہاں، کرینہ اس کا اصلی نام نہیں ہے۔

کرینہ کپور کا نام ان کی کزن ردھیما سے ملتا جلتا تھا۔ دراصل، ردھیما اور کرینہ کی پیدائش میں صرف 6 دن کا فرق ہے۔ ردھیما کرینہ سے چھ دن بڑی ہیں، اس لیے راج کپور نے ان دونوں کے ایک جیسے نام رکھے تھے۔

کرینہ کا اصل نام ہے۔

کرینہ کی پیدائش کے وقت ہندو دیوتا گنیش کے حوالے سے تہوار جاری تھا۔ اس وقت کرینہ کپور کے دادا راج کپور نے گنیش جی کی دو بیویوں ردھی اور سدھی سے متاثر ہو کر انہوں نے رنبیر کپور کی بہن ردھیما اور کرینہ کا نام سدھیما رکھا۔

دراصل کرینہ کی پیدائش کے وقت ان کی والدہ ببیتا معروف بھارتی مصنفہ انایا کرینینا نام کی کتاب پڑھ رہی تھیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام کرینہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان