بالی ووڈ کے اداکار تشار کپور نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقربا پروری سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بلکہ کچھ لوگ انہیں مسلسل ناکام کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت میں ٹی وی ڈراموں کی ملکہ کہی جانے والی ایکتا کپور کے بھائی تشار کپور نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں تشار کپور نے کہا کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہ طبقہ مجھے قبول کیوں نہیں کر سکتا۔ میرے خیال میں یہ اداکار برادری کا ایک خاص حصہ ہے جو منجھے پستی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔ یہ بہت افسوسناک اور کڑوا سچ ہے۔
تشار کپور نے کہا وہ شکر گزار ہیں کہ ان کے بھی مداح ہیں جو ان کا کام دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ مداح مجھ سے کام کا نہیں پوچھتے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ لوگ ہمیشہ فلمی خاندان سے آنے کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انہیں کچھ فائدے ہوئے لیکن نقصان کا بھی بہت سامنا کرنا پڑا۔ نئے اداکار کی طرح انہیں بار بار ٹیسٹ دینا پڑا۔ وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں کیونکہ یہ انہیں متحرک رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا شکر ہے کہ ان ایک بیٹا ہے جو ذہنی تناؤ میں ان کا ساتھی ہے۔ وہ اپنی زندگی کو اس سمت دیکھتے ہیں جہاں وہ مثبت ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔ یہ سب چیزیں انہیں حوصلہ دیتی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ آخر میں ایک روشنی ضرور ہے۔
تشار کپور نے مزید کہا کہ اتار چڑھاؤ ضروری ہیں ورنہ زندگی بور ہو جائے گی۔ وہ بہت شکر گزار ہیں کہ یہاں تک آپہنچے ہیں کہ اپنے کام کے بارے میں بات کرسکتے ہیں