اہم ترین

ارشد ندیم نے اولمپکس میں جیولین مقابلوں میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جویلین مقابلے میں سب سے لمبے تھرو پھیک کر نیا ریکارڈ قایم کردیا۔

پیرس میں جاری اولمپکس کے جیولین مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم کا بھارتی اتھیلٹ نیرج چوپڑا سمیت 12 کھلاڑیوں سے مقابلہ تھا۔

مقابلے میں ارشد کی پہلی تھرو غلط قرار دی گئی تاہم دوسری تھرو 92.97 میٹرطویل تھی۔

یہ ارشد ندیم کے کریئر کی سب سے بڑی تھرو تھی اور یہ دوسرا موقع ہے کہ ارشد نے اپنے کریئر میں 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر تھرو کی ہے۔

اب تک کسی اتھیلٹ نے اولپکس مقابلوں میں اتنی طویل جیولین نہیں پھینکی

ارشد نسیم سے قبل اولمپکس میں سب سے زیادہ لمبی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے ایندریاس تھورڈکلسین کا تھا۔ جنہوں نے 2008 میں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں 90 اعشاریہ 57 میٹر کی تھرو کی تھی۔۔

پاکستان