اہم ترین

پانی پینا بہت ضروری لیکن مقدار کا انحصار جنس، کام، موسم اور صحت

پانی ہماری صحت کے لئے بہت ضروری لیکن کون دن بھر کتنا پانی پیئے اس کا تعین بھی ضرروی ہے کیونکہ ہر انسان کے لئے عمومی مقدار میں پانی پینا بھی جان لیوا ہوسکتا ہے۔

پانی صرف ہماری پیاس ہی نہیں بجھاتا بلکہ اس سے ہماری صحت جڑی ہے۔ پانی کے ذریعے ہی پہمارے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہر صحت مند بالغ انسان کو 3سے 4 لیٹر پانی پینا چاہیے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص پر اس کا اطلاق ضروری نہیں۔ کسی بھی انسانی جسم کے لئے پانی کی مقدار 4 چیزوں جنس، کام، موسم اور صحت پر منحصر ہے۔

پانی کم پینے سے گردے کے مسائل

گردوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو پانی کی کمی کی صورت میں سب سے پہلے گردے متاثر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جسم میں خراب فضلہ جمع ہونے لگتا ہے جو گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ پانی کم پینے سے گردے میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن (یو ٹی آئی) بھی ہو سکتا ہے۔

صحت مند شخص کتنا پانی پینا چاہیے؟

گردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے کتنا پانی پینا چاہیے؟ طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کو دن میں 3 سے 4 لیٹر پانی پینا چاہیے۔ تاہم یہ اصول آپ کی جنس، کام، موسم اور جسم پر بھی منحصر ہے۔ گردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا چاہیے۔

بیمار افراد پانی پیئں لیکن ڈاکٹر سے مشورہ ضروری

گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق پانی پینا چاہیے۔ اگر آپ کو پیشاب کی کوئی بیماری لاحق ہے تو پانی کم پینا چاہیے۔ خاص طور پر گردے کی خرابی میں مبتلا یا ڈائیلاسز کرانے والے افراد کو پانی کم پینا چاہیے۔

انتباہ: خبر میں دی گئی کچھ معلومات میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں۔ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہر سے مشورہ کریں۔

پاکستان