اہم ترین

پاک فوج نے جنرل (ر) فیص حمید کو تحویل میں لے لیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

پاک فوج نے انٹیلیجنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ٹاپ سٹی نامی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمے میں درج شکایات کی انکوائری کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے حوالے سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کے خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان