اہم ترین

پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ کراچی سے پنڈی منتقل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اب دونوں ٹیسٹ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

راچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا، راولپنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچ دیکھ سکیں گے یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے، اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ہوم سیریز ٹیسٹ چیمپئنش شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان