اہم ترین

گوگل ایپ اسٹور سے ہزاروں ایپس ہٹانے کی تیاریاں مکمل

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس کی مدد سے لوگوں کا کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن اب گوگل یکم ستمبر سے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔ جس سے ہزاروں ایپس بند ہوجائیں گی۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین اسپام سے بہت پریشان ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے کئی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت گوگل پلے اسٹور پر ایسی ہزاروں ایپس موجود ہیں جن کا ڈیزائن اور کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ لیکن یہ صارفین کو پریمیم سروس پیش کرتی ہیں اور بدلے میں یہ ایپس صارفین کے رابطوں، تصاویر اور جی میل تک رسائی حاصل کر لیتی ہیں جس سے ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق یکم ستمبر سے میلویئر اور تھرڈ پارٹی ایپس کو ہٹایا جا رہا ہے۔گوگل کے اس فیصلے کا دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین پر اثر پڑ سکتا ہے۔

پاکستان