راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنانے کے بعد ڈکلیر کردی جب کہ بنگلا دیش نے دن کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 27 رنز بنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 158 رنز چار وکتوں کے نقصان کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل 57 جب کہ محمد رضوان 24 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
دونوں نے 240 رنز کی شراکت بنائی، 354 رنز پر سعود شکیل 141 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد محمد رضوان نے سلمان علی آغا کے ساتھ اسکور کو ۤگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 398 پر سلمان علی آغا بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 19 رنز کی باری کھیلی۔
سلمان علی آغا کے بعد شاہین شاہ آفریدی کریز پر آئے اور طوفانی انداز میں بلے بازی شروع کی۔ 448 رنز پر کپتان شان مسعود نے اننگز ڈکلیئر کی تو محمد رضوان 171 جب کہ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
بنگلا دیش کی بیٹنگ
دوسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے پہلی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 27 رنز بنالیے تھے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تیسرے دن کھیل کا آغاز ذاکر حسن 11 اور شادمان اسلام 12 رنز کے ساتھ کریں گے۔